حکومت اقتصادی شعبہ کیلئے خصوصی ریلیف کا اعلان کرے،عظمت شاہ

  حکومت اقتصادی شعبہ کیلئے خصوصی ریلیف کا اعلان کرے،عظمت شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)قائد مرکزی تنظیم تاجران لاہور و کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب برائے بزنس کمیونٹی سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ 2021، 2022 میں حکومت اقتصادی شعبہ ہائے زندگی کیلئے خصوصی ریلیف اور سبسڈیز کی پالیسیاں لے کر آئے۔ وزیراعظم عمران خان معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے  تاجروں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دیں اسی سے ملک آگے بڑھے گا۔

  تجارتی مراکز کے بجلی کے بلوں اور سیلز ٹیکس انکم ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کی شرح کم ترین سطح پر لائی جائے۔ کاروباری طبقہ ملک کی اکثریتی آبادی سے جڑا ہوا ہے ملکی کاروباری ادارے تجارتی مراکز ملکی معیشت کیلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حکومت کاروباری امور میں حائل مشکلات دشواریوں کی بنیادی وجہ ٹیکسوں میں کمی اور کاروباری طبقے کیلئے ریلیف کی پالیسیوں کو ناگزیر قرار دے۔ تجارتی مراکز کے بہتر اور خوشگوار پر رونق حالات ہی ملک میں خوشحالی اور غربت سے چھٹکارے کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔ بازاروں مارکیٹوں کے حالات کی بہتری سے ملک کا متوسط طبقہ سفید پوش دیہاڑی دار مزدور محنت کش طبقے تک مثبت اثرات پہنچیں گے۔ حکومت چھوٹی صنعتوں بڑی صنعتوں تاجروں مارکیٹوں بازاروں کیلئے جامع پائیدار اور جدید معاشی پالیسی لے کر آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -