جنوبی پنجاب: شدید گرمی کیساتھ بدترین بجلی بندش، سکولوں میں بچے بے ہوش، عوام سراپا احتجاج 

جنوبی پنجاب: شدید گرمی کیساتھ بدترین بجلی بندش، سکولوں میں بچے بے ہوش، عوام ...

  

 ملتان،خانیوال، باگڑ سرگانہ، کوٹ ادو، راجن پور، جام پور، لیاقت پور، ٹھٹھہ صادق آباد، بارہ میل، پکھی موڑ، حاصل پور، تلمبہ، سرائے سدھو، جودھ پور(سپیشل رپورٹر، نمائندگان پاکستان)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی اور وسطی علاقوں میں سورج کی طرف سے آگ برسانے کاسلسلہ جاری ہے۔ گرمی بڑھنے کے ساتھ میکپو کوبجلی کاترسیلی نظام جواب دے گیا۔شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش نے(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 شہریوں کوزچ کرکے رکھ دیاہے۔ملتان میں ٹرانسفارمرز کے جلنے اور پھٹنے کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔بیشتر علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے مشکلات کاسامنارہا۔ ملتان شہر میں نواں شہر سب ڈویژن کے علاقوں نیوشاداب کالونی پل براراں۔امیر آباد،محلہ شانہ ساز،سیال روڈ سمیٹ درجنوں علاقوں میں بجلی رات کو بھی بند رہی۔ دوسری طرف جنوبی پنجاب میں پارا44ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاز کر چکاہے اور خشک گرم موسم کے ساتھ گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کاامکان ہے۔ ملتان میں گزشتہ روزدرجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔کوٹ ادو،ڈی جی خان،بہاولنگر اور ملتان گرم ترین علاقوں میں شمار ہوئے۔ ادھرملتان شہر میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت سے انسانوں کے ساتھ جانوروں اور پرندوں پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں گرم لو اور  جھلسادینے والی گرمی سے شہر میں قیمتی پرندوں کے شوقین افراد کو اب تک بھاری نقصان پہنچاہے ان کے قیمتی پرندے مور،تیتر،بیٹر،طوطے،بجری طوطے اور چھوٹی چڑیاں وغیر ہ گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہورہی ہیں اس حوالے سے فینسی پرندوں کے شوقین احسن زوار نے کہاہے کہ پرندوں کوسخت گرمی سے بچاؤ کے لیے  نمکول ملاپانی پلایا جائے اور ٹھنڈی جگہوں پر رکھا جائے گلوکوز بھی دیا جائے اورصفائی کاخاص خیال رکھا جائے۔ملک بھر کی طرح کوٹ ادو بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیاہے‘کوٹ ادو میں اس وقت درجہ حرارت45سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا‘گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے سڑکیں ویران ہوگئیں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیاجبکہ نوجوانوں نے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے نہروں کا رخ کر لیا‘گرمی میں شدت آنے پرکوٹ ادو وگردونواح میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ طویل فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس وقت کوٹ ادو کے دیہی وسٹی فیڈروں پر10سے12گھنٹے کی طویل فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے کاروبار مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے،جبکہ گرمی میں شدت آنے پر طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال  ہو گئے،شہریوں نے طویل فورس لوڈ شیڈنگ پر واپڈا کے خلاف احتجاج بھی کیا،دوسری طرف شدید گرمی کی وجہ سے سکول کے بچوں کا بھی برا حال رہا،والدین کا کہنا تھا کہ سکول ٹائم صبح 7بجے سے 10بجے تک کیا جائے راجن پور میں گر می کی لہر جاری ہے شہریوں،نوجوانو ں نے گرمی کا مقابلہ کرنے کیلئے سوئمنگ پولز اور ٹیوب ویلز کارُخ کرلیا جبکہ شہر میں ٹھنڈے مشرو بات سے گر می کا مقا بلہ کیا جارہا ہے گر می کی لہر اس زور سے پڑرہی ہے کہ دن بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک راجن پور شہر کی سڑکوں پر ”ہو“ کاعالم ہوتا ہے دوسری جانب سی ای اوتعلیم ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی نے سکولوں کے اوقات کار جاری کئے ہیں جس میں سرکاری سکول صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر 12:15تک کھلے رہیں گے شدید گر می اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے باعث گذشتہ روز سرکاری ونجی سکولوں کے دس کم سن بچے نیم بے ہوش ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھروں کوروا نہ کیا گیا والدین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ چونکہ ضلع راجن پور کاموسم صوبہ سندھ سے مماثلت رکھتا ہے اس لئے ضلع راجن پور میں گرمی کی شدت کے پیش نظر پرائمر ی کلاسز کو فی الفور گرمیوں کی چھٹیاں دے دی جائیں۔

گرمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -