نشتر،وارڈ نمبر26میں آتشزدگی مریضوں،عملہ کی دوڑیں، ریسکیو نے قابو پالیا

نشتر،وارڈ نمبر26میں آتشزدگی مریضوں،عملہ کی دوڑیں، ریسکیو نے قابو پالیا

  

  ملتان (  وقا ئع نگار )  نشتر ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، ریسکیو 1122نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا گیا۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کی وارڈنمبر26میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

نے دیکھتے ہی دیکھتے وارڈ کے کمرے میں موجود سامان کو اپنی لپیٹ میں لیکر راکھ کردیاگیا،آگ کی وجہ وارڈ میں لگاہوا ایگزاسٹ فین جل گیااور وارڈ میں دھواں بھرجانے سے زیر علاج مریضوں کو عملہ نے فوری طور پر وارڈنمبر27میں شفٹ کردیاگیا،واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیاگیا،تاہم آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔

آتشزدگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -