خدمت آپکی دہلیز پر،عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیاجارہا ہے، الطاف بلوچ

خدمت آپکی دہلیز پر،عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیاجارہا ہے، الطاف بلوچ

  

وہاڑی،راجن پور(بیورورپورٹ،نامہ نگار)،ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر،نا مہ نگار)سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ساؤتھ پنجاب الطاف بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع راجن پو ر ”خدمت آپ کی دہلیز (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

پر“پروگرام میں سا?تھ پنجاب میں ٹاپ اضلاع میں شامل ہے۔عوامی شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ ضلع راجن پور میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے دوسرے فیز پر کام جاری ہے۔اس فیز میں مین ہولز کی صفائی اور ساتھ ساتھ سیوریج اور روزمرہ صفائی کے نظام کو درست کیا جائے گا۔میونسپل کمیٹیز کے افسران نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام پرمکمل فوکس کیا ہوا ہے۔ ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا یہ پروگرام تین ہفتوں پر محیط ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اس پروگرام کو مکمل فوکس کیا ہوا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے اس مشن کو کامیاب بنایا جائے گا۔لوگوں کو چاہئے کہ وہ خدمت ایپ کے ذریعے صفائی کے کام کی نشاندہی کریں علاوہ ازیں اس پروگرام میں ٹائیگر فورس بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔

 علاوہ ازیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس میلسی میں اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں ''خدمت آپکی دہلیز پر''ہونے والے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر چیف انجینئر لوکل گورنمنٹ عرفان اسلم، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زمان وٹو، اے سی میلسی عبدالرزاق علی، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد،اسسٹنٹ تحصیل آفیسر طارق حبیب اور دیگر موجود تھے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ''خدمت آپکی دہلیز پر''کام کیا جائے عوام الناس کو انکی دہلیز پر زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہم کی جائیں صفائی کے لیے لوڈر رکشہ خرید کئے جائیں چاروں پارکس کو اپ گریڈ کیا جائے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سینی ٹیشن و سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں شہر میں خوبصورتی کے لیے پودے لگائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ پرانی ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹی کے انکم ذرائع کو بڑھایا جائے افسران و اہلکاران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے چیف آفیسر تحصیل کونسل کو ہدایت کی کہ فیلڈ آفسز کے وزٹ کریں سی او ایم سی راؤ نعیم خالد نے بریفنگ دی کہ پہلے ہفتہ میں تحصیل کونسل میلسی نے 5510، میونسپل کمیٹی نے 3785 جبکہ رواں ہفتے میں تحصیل کونسل میلسی نے 1977 اور میونسپل کمیٹی میلسی نے 1203 مقامات پر صفائی کرکے تصاویر اپ لوڈ کیں۔

الطاف بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -