مہنگائی، بے روز گاری، کرپشن سے عوام پریشان، حکومت بجٹ میں ریلیف دے: پاکستان فورم 

مہنگائی، بے روز گاری، کرپشن سے عوام پریشان، حکومت بجٹ میں ریلیف دے: پاکستان ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر) مہنگائی بے روزگاری کرپشن کی وجہ سے شدید(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 پریشانی میں مبتلاہیں حکمران کی جانب سے تین سالوں میں غریب عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیاہے جس کی وجہ سے غریب عوام خود کشی پر مجبور ہیں آنے والے بجٹ میں غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ان خیالات کا اظہار مختلف سماجی رہنماؤں نے روزنامہ پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک صوبہ ملتان کے چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین، راؤ محمد عارف رضوی، رکن الدین حامدی ملتانی، شاہ محمد ناصر،حاجی اللہ ڈتہ جٹ،چوہدری لطیف گجر، سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ خطہ ملتان اپنی تاریخی حیثیت اور زندہ جاوید ثقافت کے باوجود پسماندگی کا شکار ہے، اس خطے سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود اس خطے کی محرومیاں دور کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا. اب اس خطے کے عوام کو سمجھ آ چکی ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف علیحدہ صوبے کے قیام میں ہے. موجودہ حکومت بھی اس خطے کو علیحدہ صوبہ بنانے کے وعدے پر اقتدار میں آئی.مگر سابق حکمرانوں کی طرح اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ کر اپنا وعدہ بھلا دیا۔

فورم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -