پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، مخدوم مبین احمد

پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، مخدوم مبین احمد

  

 ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)پسماندہ علاقہ میں رحمہ ماڈل سکول کا قیام اہلیان علاقہ کیلئے نعمت ہے، سکول کے قیام سے معیاری تعلیم کو فروغ ملے گا،اسلامک ریلیف کا صاف پانی منصوبہ اپنی مثال آپ ھے ان خیالات (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

کا اظہار رکن قومی اسمبلی مخدوم مبین احمد کا رحمہ ماڈل سکول کے وزٹ کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے رحمہ ماڈل سکول گل محمد لنگاہ  کے لیے 500 میٹر  میٹل روڈ اور کم وولٹیج جیسے مسائل کے حل اور بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر فراہمی کا اعلان کیا اور ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رحمہ اسلامک ریلیف کی تحصیل لیاقت پور اور اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں خدمات کو سراہا۔مخدوم سید  مبین احمد نے مزید کہا  کے  پسماندہ  علاقے میں منفرد اور معیاری طرز تعلیم کی یہ کاوش بچوں اور والدین کے  لیے نعمت ہے انہوں نے رحمہ اسلامک ریلیف کیطرف سے صاف پانی کی فراہمی کیلئے  تحصیل لیاقتپور میں چالیس واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے حوالے سے کاوش کو سراہا انہوں نے کہ رحمہ اسلامک ریلیف کا صاف پانی منصوبہ تحصیل لیاقت پور میں اپنی مثال آپ ہے اس موقع پر محمد اختر رشید خان گبول ملک ارسلان اختر اعوان ایریا کوآرڈینیٹر رحمہ اسلامک ریلیف سید عثمان علی گیلانی اور ایڈمن رحمہ ماڈل سکول گل محمد لنگاہ محمد طلحہ ارشد بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

مخدوم مبین احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -