ملتان، ڈکیتی وچوری کی نان سٹاپ وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

ملتان، ڈکیتی وچوری کی نان سٹاپ وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  

  ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،موٹرسائیکلز(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

،موبائلز ودیگر گھریلوں سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے زکریاٹاون محمد ناصر سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی40ہزار وموبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ قطب پورکے علاقے گارڈن ٹاون محمد عرفان سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی5ہزاروایک تولہ زیورچھین کر لے گئے،تھانہ صدر کے علاقے عثمانیہ بازار محمد عثمان کے کریانہ سٹور پر تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی6لاکھ50ہزار وایک موبائل لے گئے،تھانہ گلگشت کے علاقے اعوان چوک طارق عزیزسے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی40ہزار دوموبائل چھین کر لے گئے،تھانہ قطب پورکے علاقے لوہاراں والی چکی قاسم سے دوڈاکو نقدی30ہزار وموبائل چھین لیا،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے بستی نواب شاہ غضنفر شاہ کے گھر چھے مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی1لاکھ60زار سمیت ایک تولہ طلائی زیورچھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے حسینہ چوک شمشاد خان، دامیر خان سے دوڈاکو نقدی10ہزار وموبائل لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقے نواں شہر مکرم انجم، تھانہ مظفرآبادکے علاقے شیرشاہ روڑ محمد عرفان، تھانہ ممتازآبادکے علاقے نوید کالونی اشتیاق، قاسم پور نثار علی کی موٹرسائیکلیں، گول پلاٹ فہد بشیرکی ہمشیرہ کا پرس جس میں نقدی و موبائل مالیت38ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے پل براراں جلیل الرحمن کے دوموبائلزمالیت72ہزار، پیرخورشید کالونی آصف کا موبائل، محمد اشتیاق،محمد بلال کی موٹرسائیکلیں، محمد امتیاز کے گھر سے نقدی وسامان مالیت1لاکھ 20ہزار، طاہر عباس کے گھر سے نقدی و گھریلوں سامان مالیت1لاکھ 30ہزار،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے غلام مجتبی،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے مسلم کالونی بلال کی موٹرسائیکلیں، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے جاوید کا رکشہ مالیت1لاکھ80ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے مجاہد کے بھانہ سے ملزم عمر فاروق وغیرہ مویشی و نقدی مالیت12لاکھ 80ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے قاسم کے گھر سے نقدی، زیور ودیگر گھریلوں سامان مالیت5لاکھ80ہزار، تھانہ قادر پورراں کے علاقے عبدالمجید،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے عبدالرشید کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -