ہواوے نے بڑا گلوبل سائبر سیکیورٹی سینٹر کھول دیا

ہواوے نے بڑا گلوبل سائبر سیکیورٹی سینٹر کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ہواوے نے دونگ گوان(چین) میں اپنا سب سے بڑا گلوبل سائبر سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی پروٹیکشن ٹرانسپیرنسی سینٹر کھول دیا۔اس نئے سینٹر کو کھولنے کے ساتھ ہواوے نے اپنی پراڈکٹ سائبر سیکیورٹی بیس لائن بھی جاری کی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ کمپنی نے اپنے پراڈکٹ سیکیورٹی بیس لائن فریم ورک اور انتظامی طور طریقے بحیثیت مجموعی انڈسٹری کے لیے دستیاب کیے ہیں۔یہ اقدامات پوری انڈسٹری میں سائبر سیکیورٹی کو مشترکہ طور پر  مستحکم بنانے کی غرض سے کسٹمرز، سپلائرز،معیارات طے کرنے والے اداروں اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملانے کے لیے کمپنی کی وسیع کوششوں کا حصہ ہیں۔اس موقع پر ہونے والی تقریب سے جی ایس ایم اے،ایس یو ایس ای،برٹش اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوشن اورمتحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ہواوے کے روٹیٹنگ چیئر مین،کین ہونے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ" آج سائبر سیکیورٹی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ایک انڈسٹری کے طور پر ہمیں مل جل کر کام کرنے بہترین طور طریقوں کو شیئر کرنے اور گورننس، معیارات،ٹیکنالوجی اور تصدیق میں اپنی اجتماعی صلاحیتوں کی تعمیر کی ضرورت ہے۔
ہمیں عام لوگوں اور ریگولیٹرز،دونوں کو ان مصنوعات اور خدمات پر بھروسے کا جواز دینے کی ضرورت ہے جنھیں وہ روز مرہ بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔ہم آپس میں مل جل کر ایک فروغ پذیر ڈیجیٹل دنیا میں سیکیورٹی اور ڈیویلپمنٹ میں درست توازن پیدا کر سکتے ہیں "۔پچھلے چند برسوں میں انڈسٹری ڈیجیٹلائزیشن،5G جیسی نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت(AI)نے سائبر اسپیس کو پہلے سے زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے،جس میں اس حقیت سے شدت پیدا ہوئی ہے کہ COVID-19 وباء کے پورے عرصہ میں لوگوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ آن لائن گزارا۔ان رجحانات نے نئے سائبر سیکیورٹی خطرات میں اضافے کی راہ ہموار کی ہے۔دونگ گوان میں اس نئے گلوبل سائبر سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی پروٹیکشن ٹرانسپیرنسی سینٹرکا مقصد ان مسائل کا ازالہ کرنے، انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز کے لیے سائبر گورننس میں مہارت شیئر کرنے اور ٹیکنیکل سلوشنز پر مل جل کر کام کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔یہ سینٹر سلوشنز کا مظاہرہ کرنے، تجربے کو شیئر کرنے کمیونیکیشن میں سہولت بہم پہنچانے،مشترکہ ایجادات اور سیکیورٹی جانچ اور تصدیق میں معاونت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ریگولیٹرز،غیر جانب دار تھرڈ پارٹی آرگنائزیشنز،اسٹینڈ رڈز آرگنائزیشنز اور اس کے ساتھ ہواوے کے کسٹمرز،شراکت داروں اور سپلائرز کے لیے کھلا ہو گا۔

مزید :

کامرس -