آن لائن امتحان نہ دینے پر طلبہ کا شدید احتجاج، روڈ بلاک

آن لائن امتحان نہ دینے پر طلبہ کا شدید احتجاج، روڈ بلاک

  

چوک سرور شہید (نا مہ نگار+سپیشل رپورٹر)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے طلبہ کا آن لائن امتحان کیلئے ایم ایم روڈ بلاک کر کے مظاہرہ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پولیس تھانہ سرور شہید نے طلباء سے مذکرات بعد روڈ کھلوا دیا،۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چوک سرور شہید کے طلبہ نے گذشتہ روز آن لائن امتحان نہ لینے پر احتجاجا مین ایم ایم (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

روڈ کو بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا، طلباء نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر طلباء نے اپنے مطالبات  درج کر رکھے تھے کہ بی زیڈ یو یو نیورسٹی کے پروگرام ADAاور ADSوالوں نے دو سال میں صرف دو ماہ پڑھائی کی باقی سارا سال کالج بند رہا ہے۔کیو نکہ کورو نا وبا کی وجہ سے حکو مت نے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے آن لائن کلاسز ہوتی رہی اسی طرح آن لائن امتحان لیا جائے یا بغیر امتحان کے انہیں پروموٹ کر دیا جائے۔ بی اے، بی ایس سی کے طلباء نے کہا کہ ہم کو ہمارے حق دیا جائے۔مین ایم ایم روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں پو لیس تھا نہ سرور شہید نے موقع پر پہنچ کر احتجاجی طلبا ء سے مذکرات کیے اور ان کے مطالبے کو متعلقہ حکام تک پہچانے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ احتجاجی طلبا میں ملک عابد حسین، وقاص سندھو، جمال خان، مزمل خان،لقمان خان، ناصر ملتانی، زرغم، وقار امجد، شہزاد احمد، سبطین منظور، شہباز، محمد آفتاب، محمد ثقلین، محمد سبطین، محمد عمران شاکر، مصطفی خان نیازی، محمد سلیم، کلیم اللہ، جمعہ خان، سیف اللہ و دیگر نے شرکت کی۔ 

روڈ بلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -