ناقص تعلیمی نتائج دینے والے کالج اساتذہ کو جبری ریٹائر کرنے کا فیصلہ

ناقص تعلیمی نتائج دینے والے کالج اساتذہ کو جبری ریٹائر کرنے کا فیصلہ

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)، ناقص کارکردگی، ناقص تعلیمی نتائج دینے والے سرکاری  کالجوں کے پروفیسرز کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ایچ ای ڈی نے سرکاری کالجز کے پروفیسروں کی کاکردگی کو مانیٹر کرنے اور سزاد ینے کا نیا فارمولا تیار کرلیا ہے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 جس کے مطابق  دو سالانہ اے سی آرز مسلسل خراب ہونے پر اساتذہ کو سروس سے ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔  کالجوں میں تعینات سرکاری ملازمین کو بھی اے سی آرز خراب ہونے پر ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں د ڈی پی آئی کالجز نے پرنسپلز کو خراب اے سی آرز پر مشتمل اساتذہ کی تفصیلات مانگ لیں ہیں۔  کالجوں کے لیکچرار، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسرز کو جبری ریٹائرڈ کیا جائے گا، کالجوں میں تعینات اساتذہ کے اپنے مضامین میں طلباء کے تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹی رزلٹ بھی دیکھیں جائیں گے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -