سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے لئے نئے اوقات کار جاری

سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے لئے نئے اوقات کار جاری

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)حکومت نے سرکاری اور نجی سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردئے جس کے مطابق اوقات کار میں ڈیڑھ گھنٹہ کمی کردی گئی، اب سکول صبح 7 بجے لگیں گے جبکہ ساڑھے گیارہ بجے چھٹی دے دی جائے گی۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم نے سماجی رابطے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

کی ویب سائٹ پر بھی اپنا بیان جاری کیا ہے کہ  صوبے بھر کے سکول صبح 7 بجے سے لے کر 11:30 تک کھلیں گے۔ سکولوں کے لئے جاری کردہ نئے اوقات کار  تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر لاگو ہوں گے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ گرمی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہیجبکہ پرائیوکٹ سکولز ایسوایشنز نے بھی بڑے مطالبات کردئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ  سکول کے اوقات میں بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر کیا جائے اور سکول کے اوقات کار صبح 5 بجے سے 10 تک کیے جائیں۔

اوقات کار جاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -