یو بینک نے مائیکرو فنانس بینک کا ایوارڈ جیت لیا

یو بینک نے مائیکرو فنانس بینک کا ایوارڈ جیت لیا

  

اسلام آباد(پ ر)گلوبل بزنس آؤٹ لک ایوارڈ2021  کے دوران، یو مائکرو فنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک) کو پاکستان میں سب سے تیزی سے بڑھنے والا مائیکرو فنانس بینک  کے  ایوارڈ سے نوازا گیا۔  عالمی بزنس آؤٹ لک ایوارڈز دنیا بھر کے کاروباری اداروں میں نمایاں خصوصیات والوں کو انعام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔  وہ مختلف کاروباروں  اور کاروباری رہنماؤں کی جدت طرازی اور متعلقہ انڈسٹری کی قدر و قیمت بڑھانے کے لئے عمل میں لائی گئی کارکردگی کوبہم سہولت مہیا کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ بینکنگ انڈسٹری  کے اندر خود کو ایک سرخیل کے طور پر قائم کرنیوالا یو بینک، ملک کے183 دیہی علاقوں اور شہروں میں 201 شاخوں اور 200 اے ٹی ایم کے نیٹ ورک کیساتھ سب سے بڑا مائیکرو فنانس بینک ہے، جو وسیع پیمانے پر مائیکرو فنانس قرضوں، ڈیجیٹل اور برانچ لیس بینکاری کی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔مزید یہ کہ یو بینک یوفون کے تعاون سے یو پیسہ کے نام سے پورے پاکستان میں 45000سے زائد مقامات پر نامزد ایجنٹوں کے زریعے برانچ لیس بینکاری کی خدمات پیش کرتا ہے۔

 یہ چینل صارفین کو بینکاری خدمات کے استعمال میں آسانی اور سہولت فراہم کرتا ہے۔پاکستان کے سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے مائکرو فنانس بینک کے طور پر سامنے آنا، اس بات کا ثبوت ہے کہ یو بینک نے پاکستان کے غیر متمول معاشرہ کو ایک جامع معاشرے میں بدلنے اور پاکستان کی بینکنگ سروسز سے محروم آبادی کو خدمات پیش کرنے کے لئے انتھک محنت و کوشش کی ہے۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے، یو بینک کے صدر اور سی ای او جناب کبیر نقوی کا کہنا تھا کہ یو مائکرو فنانس بینک عوام کواعلی معیارِ زندگی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتا آیا ہے۔  ہم مائیکرو فنانس سیکٹر میں تیزی سے ترقی پذیر اداروں میں سے ایک بننا چاہتے ہیں اور جدت اور کسٹمر کی ضروریات کو اپنی کوششوں میں اولین ترجیح دیتے ہیں، تاکہ ہم پاکستانی مائیکرو فنانس کو درپیش مسائل کا حل نکالنے میں کامیاب ہو سکیں۔ یاد رہے کہ گلوبل بزنس آؤٹ لک ایوارڈ زکا مقصد دنیا بھر میں اعلی کارکردگی دکھانے والے کاروباروں کی شناخت کرنا اور انہیں حسنِ کارکردگی کا  انعام دینا ہے۔ یہ وسیع پیمانے پر ہر قسم کی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چھوٹے اور بڑے سائز کے کاروباروں  پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس سے نہ صرف چھوٹی مارکیٹ میں مقابلہ و مسابقت کی فضا پیدا ہوتی ہے بلکہ بڑے کاروباروں کو بھی بین الاقوامی معیار اور طریقہ کار اپنا کر اپنے کاروبار کی قدروقیمت بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔  

مزید :

کامرس -