فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ پاکستان نے جہانزیب خان کو چیف ایگزیکٹیو افسر مقرر کردیا

      فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ پاکستان نے جہانزیب خان کو چیف ایگزیکٹیو ...

  

لاہور(پ ر)FINCAمائکرو فنانس بینک لمیٹڈ(دی بینک) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جہانزیب خان کو بینک کا نیا چیف ایگزیکٹیو افسر(سی ای او) مقرر کردیا ہے۔انتہائی تجربہ کاور بزنس لیڈر جہانزیب خان14جولائی 2021سے بینک کے سی ای او کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جہانزیب خان کو فن ٹیک،مالیاتی خدمات اور بینکاری میں 23سال سے زائد عرصہ کا مقامی و عالمی تجربہ حاصل ہے۔وہ ابھرتی ہوئی مالیاتی خدمات کے حل اور ٹرانسفامیشن کے نمایاں ماہر مانے جاتے ہیں۔FINCAامپیکٹ فنانس(FIF)کی نائب صدر و ڈویژن ڈائریکٹر مس Zar Wardakکا اس تقرری کے حوالے سے کہنا ہے کہ ”ہم فن ٹیک میں وسیع اور عالمی تجربہ کے ساتھ جہانزیب خان کو FINCA خاندان میں انتہائی مسرت کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں۔

کہ ان کے کام کی تاریخ و صلاحیت FINCAکے مستقبل کے وژن کیلئے سود مند ثابت ہوگی۔ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک میں جہانزیب خان کی بطور چیف اسٹریٹجی و ٹرانسفارمیشن افسر آخری تقرری میں ان کی سربراہی میں ایوارڈ یافتہ مالی و ڈیجیٹل مصنوعات کی تیاری میں رہنمائی حاصل ہوئی اور انہوں نے مالی شمولیت میں اضافے کیلئے روڈ میپ پر عملدر آمد کرایا،ہمیں مکمل یقین ہے کہ جہانزیب خان FINCAپاکستان کیلئے درست لیڈر ہیں اور ہم ان کے نئے کردار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔“

مائیکرو فنانس بینک سے قبل جہانزیب خان بڑے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں سے ایک (جے پی مورگن چیس اور کمپنی)،بلیو چپ مینجمنٹ کنسلٹنٹ فرم (Deloitte Consulting)اور فن ٹیک اسٹارٹ اپ (جے پی مورگن کے حاصل کردہ)فرسٹ یو ایس اے بینک کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔

اپنی تقرری کے حوالے سے جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ ”انہیں FINCAپاکستان کی سربراہی سنبھالنے پر انتہائی فخر ہے اور وہ ملک میں بینک اکاؤنٹس سے محروم طبقہ کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ادارے کے کام کو انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وہ بورڈ،مینجمنٹ ٹیم کے اراکین اور FINCAپاکستان کے تمام اسٹاف کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں تا کہ صارفین کو اولین ترجیح دیتے ہوئے سماجی ذمہ داریوں،جدید مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے ذریعے مالی شمولیت میں وسعت کے عمل کو جاری رکھا جاسکے۔

جہازیب خان یونیورسٹی آف ٹیکساس،آسٹن سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری رکھتے ہیں،یونیورسٹی آف ڈیلیور سے ایم بی اے،وہارٹن بزنس اسکول سے ورکنگ پروفیشنلز پروگرام اور وہارٹن اینڈ ہارورڈ بزنس اسکول سے ایگزیکٹیو لیڈر شپ پروگرام کر چکے ہیں۔

مزید :

کامرس -