ٹیکس ریکوری نمایاں کارکردگی پر ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبداللہ خان سمیت 5افسران کو بنیادی تنخواہ ایووارڈ دینے کاحکم

ٹیکس ریکوری نمایاں کارکردگی پر ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبداللہ خان سمیت ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب وقاص علی محمود نے رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ریکوری میں نمایاں کارکردگی پر ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن عبداللہ خان جلبانی (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

سمیت ڈویژن بھر کے سینئر ٹیکسیشن آفیسرز اور پی اے ٹو ڈائریکٹر کو ایک بنیادی تنخواہ ایوارڈ دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔ جبکہ ڈی جی ایکسائز پنجاب میڈم صالحہ سعید نے بہتر کارکردگی کے حامل ملازمین کے لیئے ساڑھے 6 لاکھ روپے کیش انعام دینے کا اعلان کیا ہے سیکرٹری ایکسائز سے انعام پانے والوں میں ڈسٹرکٹ ٹیکسیشن آفیسر/ ایڈمن خالد حسین قصوری، شیخ عارف، میاں فاروق احمد، راو جاوید اختر، مبشر ریاض، عبدامجید قریشی، بشیر احمد کھرل، محمد اسد اللہ، عبدالخالق، اے ای ٹی او محمد علیم اختر اور پی اے ٹو ڈائریکٹر منور حسین خان شامل ہیں ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب کی جانب سے ملنے والے کیش انعام کو دفتر کے دیگر ملازمین میں تقسیم کیا جائے گا۔ 

بنیادی تنخواہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -