مریم نواز، صفدراعوان کی سینیٹر جعفر اقبال کی رہائش گاہ آمد  ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مریم نواز، صفدراعوان کی سینیٹر جعفر اقبال کی رہائش گاہ آمد  ملکی سیاسی ...

  

اوچ شریف (نامہ نگار) نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن  مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سینئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ اسلام اباد خصوصی آمد، چوہدری محمد جعفر اقبال، بیگم عشرت اشرف ایم پی اے،(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

   زیب جعفر ایم این اے اور چوہدری محمد عمر جعفر سابق ایم پی اے نے مریم نواز کا استقبال کیا۔  مریم نواز نے سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور ان کی پوری فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خاندان کے ساتھ ہمارے خاندان کا چالیس سالہ تعلق ہے اور یہ سلسلہ   آنے والی نسلوں تک بھی جاری رہے گا۔سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شریف فیملی کو اپنی فیملی سمجھا ہے اور کبھی بھی جاتی امرا اور جعفر آباد کو الگ نہیں سمجھا۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی و ملکی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

تبادلہ خیال 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -