بلدیاتی اداروں کی بحالی، اختیارات  نہ دینے سے متعلق درخواست لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر بھجوانے کا حکم

بلدیاتی اداروں کی بحالی، اختیارات  نہ دینے سے متعلق درخواست لاہور ہائیکورٹ ...

  

   ملتان (خصو صی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے بلدیاتی اداروں کو سپریم کورٹ سے بحالی کے باوجود اختیارات نہ دینے سے متعلق درخواست لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر بھجوانے کا حکم دیا ہے جہاں دیگر رٹ درخواستوں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

کے ساتھ اسے سماعت کیا جائے گا۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر سابق مئیر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو سپریم کورٹ سے بحالی کے باوجود اختیارات نہیں ملے، حکومت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہی، تبدیلی حکومت نے صرف نام کی تبدیلی کی ہے، حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام کرنے سے روک کر عوام کو نقصان پہنچایا ہے، ٹینڈرز سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کے معاملات پر ضلعی انتظامیہ کو روکا جائے۔ انہیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے،   حکومت عدالت عظمی کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔حکومت نے آرٹیکل  6 کے تحت غداری کی ہے۔

اختیارات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -