کرپشن کی وجہ سے ملک تباہی کے  دہانے پر پہنچ چکا ہے، راؤ ساجد علی

کرپشن کی وجہ سے ملک تباہی کے  دہانے پر پہنچ چکا ہے، راؤ ساجد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے صدر راؤ ساجد علی نے کہاہے کہ کرپشن اور بد عنوانی کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر 
(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

پہنچ چکا ہے موجودہ حکومت کے دور میں تین سالوں سے سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن کے باعث عوام پریشانی میں مبتلا ہو چکی ہے انہوں نے کہاہے کہ عمران خان کا نعرہ تھا کہ ملک کے سارے حکمران چور ہیں ان کو نہیں چھوڑوں کا پھر انہی لوگوں کو اپنے ساتھ اقتدار میں شامل کیا کیونکہ ان کے بغیر وہ اقتدار میں نہیں آسکتے تھے انہوں نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میں بیٹھے کئی وزیر مشیر کرپشن میں مبتلا ہیں، جہانگیر ترین، زلفی بخاری، نے ہر کام میں کرپشن کی لیکن اس کے باوجود ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
راؤ ساجد علی