پہلی جماعت کے طالبعلم پر استاد کا بہیمانہ تشدد، بازو توڑ دیا

پہلی جماعت کے طالبعلم پر استاد کا بہیمانہ تشدد، بازو توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)خان بیلہ گورنمنٹ پرائمری سکول کا ٹیچر ہوم ورک کی کاپی نہ لانے پر ٹیچر جلاد بن گیا, مرغا بنا کر سزا دینے پر دل نہ بھرا, وحشیانہ تشدد کرکے پہلی کلاس کے بچے کا بازو توڑ دیا, بچہ استاد کے پاں میں گر کر گڑ گڑا کر رحم کی بھیک مانگتا رہا, تفصیلات (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول نور پور گچل خان بیلہ میں پہلی جماعت میں زیر تعلیم 7,8 سالہ بچہ محمد وزیر ولد حسنین واگھو گزشتہ روز ہوم ورک کی کاپی گھر بھول آیا تو ٹیچر محمد الطاف نے اسے کافی دیر پوری کلاس کے سامنے مرغا بنائے رکھا مگر استاد کو سکون نہ ملا اور اس نے اٹھ کر مرغے بنے بچے پر تشدد شروع کردیا بچہ اپنے استاد کے پاں پڑ کر رحم کی بھیک مانگتا رہا مگر جلاد استاد کو رحم نہ آیا جس سے بچے کا بازو ٹوٹ گیا جسے. فوری طور پر طبی امداد کی خاطر خان بیلہ ہسپتال پہنچا دیا گیا بچے کے والد حسنین واگھو نے تھانہ شیدانی شریف میں درخواست دیکرنقشہ مضروبی حاصل کرکے بچے کا میڈیکل کرایا تو بچے پر تشدد اور بازو ٹوٹنا. ثابت ہو گیا ہے حسنین واگھو نے CEO محکمہ تعلیم رحیم یار خان, DC رحیم یار خان, کمشنر بہاولپور, سیکرٹری تعلیم و اعلی حکام سے فراہمی انصاف اور جلاد ٹیچر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تشدد