ضلع کونسل راجن پور کا اجلاس، ہال کو تالے، انتظامیہ کیخلاف احتجاج

ضلع کونسل راجن پور کا اجلاس، ہال کو تالے، انتظامیہ کیخلاف احتجاج

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر) راجن پور،سرکاری عمار ت میں اجلاس کی اجازت نہ ملی، تو ضلع چیئر مین سابقہ ضلع کونسل راجن پورسردار عبدالعزیز خان دریشک نے اپنی رہائش گاہ پر اجلاس بلا لیا، یو نین کو نسلوں کے چیئر مینوں کی شرکت، اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلہ کوسراہا گیا اور حکومت پنجاب سے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی روشنی میں معطل ضلع کونسل کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی قرارداد پاس کی گئی اجلاس کے دوران سانحہ گھوٹکی کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی تفصیلات کے مطابق بلدیاتی ادارے مسلم لیگ ن کے آخری سال میں فعال کئے گئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی نہ صرف اداروں کو معطل کردیا بلکہ بلدیاتی ایکٹ 2019 ء کے تحت ضلع کونسلوں کوتحصیل کونسلوں میں تحلیل کردیا سپریم کورٹ نے ان اداروں کوبحال کردیا گذشتہ روز سرکاری عمارت جواب ضلع کونسل کی بجائے صرف تحصیل کونسل راجن پور ہے اس عمارت میں معطل ممبران ضلع کونسل کواجلاس کی اجازت نہ ملنے پر ضلع چیئر مین سردار عبدالعزیز خان دریشک عرف جگن خان نے اپنی رہائش گاہ واقع عاقل پور روڈ پر اجلاس بلایا جس میں یونین چیئر مینوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے علاقائی ترقی کیلئے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہر دور میں حکو متیں انہیں معطل کرتی آئی ہیں اس لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کی روشنی میں حکومت پنجاب ان اداروں کو فی الفور بحال کرے آخر میں سانحہ گھوٹکی کے شرکاء کیلئے دعاء کی گئی۔                              

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -