حکومت کا ریلوے اسٹیشنوں پر خفیہ کیمروں کی تنصیب بارے رپورٹ طلب

حکومت کا ریلوے اسٹیشنوں پر خفیہ کیمروں کی تنصیب بارے رپورٹ طلب

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)حکومت کی ہدایت پرپاکستان ریلوے نے رحیم یارخان سمیت ملک بھرمیں موجود ریلوے سٹیشنوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا تھا اور(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 اس سلسلہ میں ملک بھرکے ریلوے سٹیشنوں پر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا عمل مکمل ہوگیاہے ریلوے حکام کے مطابق ریلوے سٹیشنوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سامان کی چیکنگ کیلئے سکینرمشینیں بھی نصب کی جارہی ہیں۔ خفیہ کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکاہے اور اب تک رحیم یارخان سمیت دیگر سٹیشنوں پر کیمرے جلد نصب کردیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ملک بھرکے سٹیشن ماسٹرزکوآگاہ کردیاگیاہے۔

رپورٹ طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -