نااہل حکومت مافیا کے آگے بے  بس ہوگئی ہے، عبدالقادر شاہین

نااہل حکومت مافیا کے آگے بے  بس ہوگئی ہے، عبدالقادر شاہین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوواڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاھین نے سلیکٹڈ نااہل وزیراعظم اور انکی کابینہ پر سخت تنقید کرتے(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
 ہوئے کہا ہے کہ قانون نافز کرنے والے اداروں کو یرغمال بنا کر پی ٹی آئی ایم ایف سلیکٹڈ نااہل حکمران ٹولہ کا آئیندہ ٹارگٹ قومی اثاثوں کی نجکاری کے نام پر من پسند افراد کو نوازنے سمیت آ?ی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ایجنڈا کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے، جبکہ ملکی صورتحال کا عالم یہ ہے کہ آئے روز ٹرین حادثات میں انسانی جانوں کی ہلاکتیں معمول بن کر رہ گیا ہے، حکومت نام کی کوئی چیز دور دور تک نظر نہیں آتی مٹھی بھر مافیا کے لوگ حکومت اور وزیراعظم کو تگنی کا ناچ نچا رہے بے بس نااہل سلیکٹڈ عمران خان قوم سے ایک ہی بات کیئے جارہا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ آج زرعی ملک ہونے کے باوجود آٹا، چینی، گھی سمیت زرعی اجناس عوام کی پہنچ سے بہت دور غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے، انتظامیہ کی پراسرار خاموشی ملز مالکان نے غریبوں کا خون نچوڑنے کا تہیہ کر لیا ہے۔
عبدالقادر شاہین