بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

  

 ملتان (وقا ئع نگار )   تھانہ جلیل آبادکے علاقے  میں بھتہ نا دینے رہ شہری کی دکان پر ملزم کی جانب سے  فائرنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،پولیس نے تاحال مقدمہ درج کیانہ ہی ملزم گرفتار ہوا۔تفصیل کے مطابق چندروز قبل ڈیرہ اڈا کے قریب ملک آصف نامی شخص کی ٹائروں کی دکان پر بھتہ نہ دینے پر ملزم لقمان نے فائرنگ کرکے سنگین نتائج کی (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیاتھا،فائرنگ کی وجہ سے دوکاندار آصف محفوظ رہا جس کی سی سی ٹی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائر ہونے کے بعد پولیس کی کارکردگی آویزاں ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم موٹرسائیکل پر سوارہوکر دوکان میں آیا اور بھتہ کی رقم کا تقاضہ کیا نہ دینے پر دوکاندار آصف پر ہوائی فائرنگ شروع کردی اور بڑے اطمینان سے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا،دوکاندار کے مطابق ملزم لقمان بھتہ مانگتا تھا نہ دینے پر فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلایا،ملزم لقمان کے خلاف تھانہ بوہڑ گیٹ،حرم گیٹ میں متعدد مقدمات درج ہیں،واقع کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی مگر پولیس نے مقدمہ درج کیانہ ہی ملزم کو گرفتار کیاگیاجو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -