نااہل حکومت بجٹ اجلاس میں مشکوک اعدادوشمارپیش کریگی: یوسف رضا گیلانی 

نااہل حکومت بجٹ اجلاس میں مشکوک اعدادوشمارپیش کریگی: یوسف رضا گیلانی 

  

ملتان (سٹی رپورٹر)قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار اب اپنی نااہلی اور بدترین گورننس کو چھپانے کے لئے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا ذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھرا رہی ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پارلیمانی نگرانی کو کیوں نظرانداز کیا گیا، 90 دن میں نیا پاکستان بنانے والوں کو 1000 دن ہو گئے ہیں، کہاں ہے نیا پاکستان (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

موجودہ حکومت کی نااہلی شروع دن سے عیاں ہے،نااہل حکومت اب بجٹ اجلاس میں مشکوک اعداد وہ شمار پیش کریں گی، اہم اعدادوشمار کو چھپائیں گے اور پچھلی حکومتوں کو اپنی نااہلی کا ذمہ دار ٹھہرائے گی جبکہ اربوں روپے مالیت کا بلاواسطہ ٹیکس ایک بار پھر غریب عوام پر عائد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کردے گی۔ کیونکہ عمران خان نے معیشیت ٹھیک کرنے کے دعوے ہی کر رہے ہیں لیکن آج تین سل کا عرصہ گزرنے کو ہے لیکن ملک و قوم کیلئے کچھ کرنا تو دور کی بات اپنے کسی ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رو ز پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران اور ڈویژنل صدر پی وائی او ملک ندیم اختر نے گیلانی ہاوس میں ملاقات کے موقع پر کیا سابق وزیر اعظم پاکستان مخدوم سیدیوسف رضا گیلانی نے مزیدکہاہے کہ  بدقسمتی کی بات ہے کہ آج زرعی پاکستان کے صرف غذائی اجناس کے درآمدی بل میں 53 فیصد تک کا اضافہ حکومتی معاشی کارکردگی پر بہت بڑ سوالیہ نشان ہے عمران خان کی ایمانداری کا جھوٹا ڈرامہ اب عوام پر عیاں ہو چکا ہے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے خود مافیاز کی سرپرستی کر رہی ہے۔

گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -