آمنہ ہاشمی کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالے جانے کا معاملہ، درخواست  پر سماعت 15جون تک ملتوی

آمنہ ہاشمی کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالے جانے کا معاملہ، درخواست  پر سماعت ...

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد جمیل نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی بیٹی آمنہ ہاشمی کے بینک اکاونٹ سے 52 لاکھ روپے نکالے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

 15 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے قبل ازیں عدالت عالیہ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کمشنر ایف بی آر سے ٹیکس کٹوتی میں بے اعتدالی کا جواب طلب کیا تھا۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر آمنہ جاوید ہاشمی نے کونسل ایڈووکیٹ ملک خادم حسین میتلا کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ جبری طور پر 4 جون کو ایف بی آرنے 52 لاکھ روپے کی رقم اکاونٹ سے نکال لی گئی جو کہ غیر قانونی اقدام ہے اس لیے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ سٹے آرڈر جاری کیا جائے اور رقم واپس دلوائی جائے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -