ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال کی آپریشنل گاڑیوں، ایم ٹی او برانچ کی انسپکشن  ریکارڈ درست رکھنے کی ہدایت

ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال کی آپریشنل گاڑیوں، ایم ٹی او برانچ کی انسپکشن ...

  

  ملتان (  وقا ئع نگار)   ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب پولیس آفس کی آپریشنل گاڑیوں اور ایم ٹی او برانچ کی انسپکشن کی۔اس موقع پر اسسٹں ٹ انسپکٹر جنرل پولیس ڈسپلن عمران شوکت اور اسسٹنٹ انسپکٹر (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

جنرل پولیس آپریشنز بھی انکے ہمراہ تھے۔  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس کی فیلڈ میں کاکردگی بہتر کرنے کیلئے آپریشنل وہیکلز کو بہترین کنڈیشن میں رکھنا ناگزیر ہے تمام تھانوں اور فیلڈ دفاتر کی گاڑیوں اور فیول سسٹم کی بھرپور سکریننگ اور آڈٹ کیا جارہا ہے تاکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی فیلڈ فورس کو فیول کھپت اور فنڈز کے درست استعمال کے حوالے سے واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے نئی گاڑیوں کی فراہمی سے پولیس فلیٹ کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے فردا فردا تمام گاڑیوں کی انسپکشن کی اور ریکارڈ درست رکھنے کی ہدایت کی۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -