حکومت صنعت زار کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے، شاہدہ احمد

حکومت صنعت زار کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے، شاہدہ احمد

  

 خانیوال(بیورونیوز)صنعت زار ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس زیرصدارت ممبر پنجاب اسمبلی،چیئرمین پرسن ایڈوائزری کمیٹی مسزشاہدہ احمد منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر مزمل یار نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں صنعت زارخانیوال کی بہتری اور اس کی (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

ورکنگ بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پرغوروخوص کیاگیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرمزمل یار نے بتایاکہ مسزشاہدہ احمد کی ذاتی کاو شوں اورخصوصی دلچسپی سے صنعت زار ضلع خانیوال کی تعمیروترقی کاعمل تیز ہوا ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے صنعت زار کی نئی بلڈنگ،نئی مشینری،فرنیچر اوردیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اسے اپ گریڈ کیاجارہاہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ پنجاب حکومت خواتین کو باعزت روزگارکی فراہمی کے لیے صنعت زارکو مثالی ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے اورپنجاب بھر میں ان اداروں کی ورکنگ کو بہتربنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ بچیوں کوہنرمندی کی تعلیم وتربیت اورسکلز پاور بڑھانے کے لیے مختلف نئے کورسز بھی شامل کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران عابدہ فاطمہ، بشری ریحان،اجمل خان بھٹہ ایڈووکیٹ،منیجر صنعت زار نعیم احمد،لاء آفیسرشیر از احمد،محمداشفاق ودیگر نے شرکت کی اوردیگر امور بھی زیر غور آئے۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -