حکومتی نااہلی، ملک پھر بجلی بحران کا شکار ہے،اویس لغاری

حکومتی نااہلی، ملک پھر بجلی بحران کا شکار ہے،اویس لغاری

  

 چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے بجلی کی پیداوار سرپلس کی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا پچھلے تین سالوں میں بجلی چوری میں اضافے کی وجہ سے آج ملک بجلی بحران کا شکار ہے مزید انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف ہمارا بنایا ہوا ترسیلی نظام اپنی نا اہلی اور جھوٹے دعووں (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 کی بدولت تباہ کر چکی ہے سکولوں، ہسپتالوں میں بجلی غائب ہونے کی وجہ سے عوام شدید تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں ٹیوب ویل بند ہونے کی وجہ سے زراعت متاثر ہورہی ہے اور غریب کسان کی روزی دا پر لگی ہوئی ہے حکومت کو الزام تراشی کے پیچھے چھپنا بند کرنا ہوگا اور عوام کی شنوائی کرنی ہوگی۔

اویس لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -