لادی گینگ کیخلاف آپریشن، اہم رکن اسماعیل گرفتار، تفتیش شروع
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)لادی گینگ کے خلاف انٹیلی بیسڈ آپریشن جاری ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی،قتل اور اغوا کے مقدمات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا بی ایم پی ذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
سیمنٹ فیکٹری کے علاقہ میں کاروائی کرکے لادی گینگ کے ایک اہم رکن اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیاملزم نہ صرف دہشت گردی،قتل اور اغوا کے مقدمات میں نامزد ہے بلکہ شہری کے بازو،ناک اور کان کاٹنے کی ویڈیوبنانے کی سفاکانہ و گھناؤنی واردات میں بھی ملوث ہے۔
لادی گینگ