بجلی بحران،حکمران عوام کو مزید ذلیل نہ کریں، سعید احمد منیس
میلسی (تحصیل رپورٹر)سابق سپیکر صوبائی اسمبلی و سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیزل پر مہنگی بجلی بنا کر اپنی اے ٹی ایمز کو ریلیف دینے کی بجائے حکومت اپنے سابقہ دور حکومت کے پی کے میں کئے گئے بلند بانگ دعوے پورے کرے(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
اور اپنی نااہلی چھپانے کی بجائے کام نہیں ہوتا تو گھر جائے انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کے ٹھیکیدار کوساڑھے 4 ارب روپے ایڈوانس دئے گئے جبکہ ابھی تک اس ڈیم کی زمین تک نہ خریدی گئی ہے اور ٹھیکہ چائنہ کی کمپنی گوژوب اور رزاق داؤد کی کمپنی کو دیا گیا ہے من پسند ٹھیکیدارکو نوازنے کے لئے ساڑھے4 ارب روپے موبلائزیشن ایڈوانس کی مد میں ادا کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی کے میں پچھلے دور حکومت میں 350 ڈیم بنانے کا اس وقت کے وزیراعلی پرویز خٹک اور عمران خان نے دعوی کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ میاں نواز شریف کی حکومت میں واپڈا یہ بجلی ان سے نہیں خرید رہی حکمران یہ بتا سکتے ہیں کہ یہ 350 ڈیم اب کہاں ہیں ان سے کتنی بجلی کی پیدا ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو مزید اذیت میں مبتلا نہ کریں اور اگر حکومتی معاملات چلانا وزیر اعظم عمران خان کے بس سے باہر ہیں توفوری طور پر وہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں۔
سعید منیس