انصاف، احتساب کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، خواجہ محمد حسین
ملتان ( نیوز رپورٹر ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سینئر ممبر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ کوئی بھی انسانی معاشرہ انصاف و احتساب کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا جن اقوام نے انصاف اور کڑے احتساب کو اپنے معاشروں میں پروان چڑھایا ہے وہ آج ترقی یافتہ معاشرے کہلاتے ہیں یہ بات انہوں نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے اسی ایکسر (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
سائز کو ہم اپنے نظام کا جز بنالیتے تو آج پاکستان ترقی کی دوڑ میں بہت آگے سفر کرچکا ہوتا لیکن بدقسمتی سے یکے بعد دیگرے آنیوالی حکومتوں نے ذاتی مفادات اور مصلحت کو اہمیت دیتے ہوئے انصاف اور احتساب سے نظر چراتے رہے ہیں جس کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں موجودہ حکومت انصاف اور بے لاگ احتساب کا نعرہ لے کر اقتدار میں آئی ہے اور قوم کو توقع ہے کہ وہ اپنے بیان کردہ منشور پر من و عن عملدرآمد کروائے گی تاکہ معاشرے میں انصاف یکساں سب کو میسر ہو اور کوئی فرد بھی قانون سے خود کو بالاتر نہ سمجھے یہی پاکستان کی ترقی کا زینہ ہے۔
خواجہ محمد حسین