جتوئی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 2ساتھی فرار 

جتوئی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 2ساتھی فرار 

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں پولیس  تھانہ صدر جتوئی کی حدود کھنڈر میرانی میں پولیس مقابلہ۔جتوئی میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہونے میں کامیاب۔ تفصیل کے مطابق  مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں تین ڈکیت (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

تھانہ صدر علی پور کی حدود سے موٹر سائیکل ڈکیتی کر کے فرار ہوئے تھے۔ جتوئی پولیس نے ڈاکووں کو گھیرے میں لیا تو ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔کراس فائرنگ کے نتیجہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عبد المالک عرف بھوری پرہار کے نام سے ہوئی۔ عبد المالک عرف بھوری پرہار پرہار گینگ کا سرغنہ تھا اور بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث تھا۔ بھوری پرہار رحیمیار خان، راجن پور، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، اور سندھ پولیس کو متعدد قتل، ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس پر حملوں اور رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

تلاش شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -