سابق لیگی ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ سمیت6ملزمان کی قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی
ملتان ( خصو صی رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سابق مسلم لیگی ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ سمیت دیگر چھ ملزمان کی قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں عبوری ضمانت (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
پر سماعت شامل تفتیش ہونے کے لئے 14 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر تفتیشی آفیسر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی جو منظور کرلی گئی۔قبل ازیں فاضل عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں شہزاد مقبول بھٹہ سمیت دیگر ملزمان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان خلاف پولیس تھانہ قطب پور نے 18 مئی کو قتل کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے کا مقدمہ نمبر 484 درج کیا،شہزاد مقبول بھٹہ اور انکے دس ساتھیوں پر 6 ملزمان کو زخمی کرنے کی دفعات بھی درج ہیں۔مدعی فیاض احمد نے ملزمان ریاض کھر، ظفر،آصف،تنویر عرف بلا،عادل اور مظہر وغیرہ کو ملزم ٹھہرایا،زخمیوں میں اعجاز، سراج، اقبال، اظہر کے نام شامل ہیں۔ جھگڑے میں اشفاق نامی شہری قتل بھی ہوا تھا۔
ملتوی