14ایڈیشنل سیشن ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدہ پر ترقی،43کے تقرر وتبادلے

14ایڈیشنل سیشن ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدہ پر ترقی،43کے تقرر وتبادلے

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے صوبہ بھر کی مختلف ضلعی عدالتوں میں تعینات ایک خاتون جج سمیت 14 ایڈیشنل سیشن (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جبکہ 21 ایڈیشنل سیشن ججز ، دو سینئر سول ججز اور 20 سول ججز کے تقرر و تبادلے کردیے ہیں۔ اس ضمن میں جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ماتحت عدلیہ کے ججز کو 14 جون تک اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججز محمد حسین کو ملتان سے خانپور اور محمد بلال بیگ کو کہروڑ پکا سے ملتان تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح دو سینئر سول ججز قاسم علی بھٹی کو ننکانہ صاحب اور صائمہ قریشی کو جہلم تعینات کردیا ہے۔ جبکہ سول ججز عامر منظور کو فیصل آباد سے ملتان اور شیر باز خان کو ملتان سے تونسہ شریف بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کا اجرا ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد سعید اللہ نے کیا۔

تبادلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -