پاسکو سنٹر پر ڈکیتی، 4روز گزرنے کے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں قائم پاسکو سنٹر میں ہو نے والی گندم ڈکیتی کا مقدمہ(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
4روز گزرجا نے کے باوجود درج نہ ہوسکا علاقہ میں وارداتوں کا سلسلہ بھی جوں کی توں جاری عوام عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر122ڈبلیو بی کے سرکاری پاسکو سنٹر میں 4روز قبل 15مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر سیکورٹی گارڈز کو باندھ کر پاسکو سنٹر سے 8لاکھ روپے مالیت سے زائد کی گندم سے بھری160بوریاں ٹرک پر لوڈ کر کے فرار ہوگئے 4روز گزر جا نے کے باوجود پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور نے پاسکو عملہ کی جانب سے دی گئی ڈکیتی کی درخواست کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے دوسری جانب علاقہ میں پولیس گشت زیرو ہونے کے باعث چوری اور ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ بھی دھڑلے کے ساتھ جاری ہے ڈکیت اور چور گینگ پولیس کاروائی سے بے خبر ہو کردن دیہاڑے وارداتیں کر کے پولیس کو چیلنج دے جاتے ہیں جس کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے تمام صورتحال کے باوجود پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور وارداتوں کوکنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے علاقہ مکینوں اور وارداتوں میں متاثرہ افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نئے ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان سے مطا لبہ کیا ہے کہ تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے نااہلی برتنے والے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا نے کا مطا لبہ کیا ہے۔
پاسکو سنٹر