تنخواہوں کی عدم ادائیگی، پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کا کمشنر آفس کے سامنے احتجاج

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کا کمشنر آفس کے سامنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(نامہ نگار) آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کا کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی،احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈویژنل سیکرٹری افضل محمود کر رہے تھے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
افضل محمود نے کہا کہ چار ماہ سے محکمہ بلڈنگ (ایم اینڈ آر) کے ورک چارج ملازمین کوتنخواہیں نہیں ملی،تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ ملازمین بدترین معاشی مسائل کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کو پتا ہونا چاہیے کہ ریاست مدینہ میں تو کتا بھی بھوک سے نہیں مرتا تھا مگر آج ریاست مدینہ میں ملازمین اور ان بچے بھوک سے بلک رہے ہیں ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور وہ شدید گرمی میں سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہیں فوری طور پر نہ ملی توپورے پنجاب میں احتجاج پھیلا دیا جائیگا۔
احتجاج