سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کے اثرات، برائلر کی قیمت مزید گرگئی

سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کے اثرات، برائلر کی قیمت مزید گرگئی

  

  ملتان (نیوز رپورٹر)مارکیٹ میں برائیلر مرغی کی قیمتوں میں گذشتہ ایک ہفتہ سے بتدریج کمی کا رجحان پایا جارہا ہے (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر برائیلرز مافیا کے خلاف چلائی جانیوالی بائیکاٹ  مہم کو عوامی سطح پر پذیرائی ملنے سے برائیلرز سیکٹر کو شدید جھٹکا لگا ہے جس کے باعث برائیلر کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں صارفین کے مطابق اگر برائیلرز مخالف مہم کو بھرپور انداز سے جاری رکھا گیا تو مزید قیمتوں میں کمی متوقع ہے گذشتہ روز  برائیلر گوشت کی قیمت میں مزید 10 روپے کی کمی سے 250  روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ زندہ برائیلر مرغی کی قیمت  190 روپے فی کلو رہی ہے۔

گر گئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -