ملک کے شمال مشرقی، وسطی علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

ملک کے شمال مشرقی، وسطی علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)جمعہ سے پیر کے دوران ملک کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی متعلقہ محکموں کو پیشگی انتظامات بارے الرٹ جاری کردیا گیا اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے جاری (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

کردہ موسمی پیشگوئی الرٹ کے مطابق ملک میں شمال مشرقی سمت سے بارش کاباعث بننے والے بادلوں کاایک سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل گیا ہے۔ جس سے بیشتر علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے مذکورہ سلسلہ میں پوٹھوہار،سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی وجہ سے گرمی کی جاری لہر میں کمی ہوگی اور موسم قدرے خوشگور ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ شام اور رات سے سائیوال،سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنوں کے ساتھ ملتان کے بھی چند علاقوں میں بارش کاامکان ظاہر کیاگیاہے۔ بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونے سے شد ید گرمی میں نمایاں کمی ہوگی۔متوقع بارشوں کے زراعت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ محکموں کو مذکورہ بارشوں کے حوالے سے پیشگی انتظامات کرنے بارے الرٹ جاری کردیا ہے۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -