قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 8ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 8ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

   ملتان (خصو صی رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان اظہار الحق نے بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مقدمات میں ملوث 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

 جاری کرتے ہوئے جلد گرفتار کرنے چار ملزمان کو پروبیشن پر بھجوانے کی سزا جبکہ تین ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے الپہ، کینٹ، قادرپورراں، جلیل آباد اور بستی ملوک میں درج مقدمات میں عدالتی حکم عدولی پر ملزمان احسان، سلیم، شوکت، راشد، شفیق، اشرف، ذولفقار اور اسلم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے فوری گرفتار کرنے،دریں اثنا تھانہ سیتل ماڑی، شاہ شمس اور جلیل آباد میں درج مقدمات میں ملوث ملزمان منشا، مجاہد، یوسف اور  فاروق کو جرم ثابت ہونے پر پروبیشن کی سزا، ملزمان کاظم، منیر اور عمر  کو تھانہ کینٹ، بستی ملوک اور قادرپورراں میں درج مقدمات میں اشتہاری  قرار دینے کا حکم دیا ہے۔

وارنٹ جاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -