آر پی او بہاولپور کا اردل روم،35افسران واہلکاروں کو نوٹس، اپیلوں کی سماعت

آر پی او بہاولپور کا اردل روم،35افسران واہلکاروں کو نوٹس، اپیلوں کی سماعت

  

  بہاول پور(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک کا پولیس لائن میں اردل روم۔35 پولیس افسران و اہلکاران کے شو کاز نوٹس اور اپیلوں کی سماعت کی(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

۔ تفصیل کیمطابق آ رپی اومحمد زبیر دریشک نے پولیس لائن بہاولپور میں اردل روم کا انعقاد کیاجس میں ضلع بہاولپور،بہاولنگر اور رحیمیارخان کے پولیس افسران و اہلکاران کے شوکاز نوٹس اور اپیلوں پر سماعت کی۔آر پی او نے ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز کر نے والے پولیس افسران و اہلکاران کو  شوکاز نوٹس جاری کئے،جن کی آج سماعت کرتے ہوئے قصور وار ثابت ہونے والے پولیس اہلکاران کو  محکمانہ سزائیں جبکہ اپنی غلطی کی درستگی کرتے ہوئے اپنے فرائض کو ایمانداری سے سرانجام دینے پر شوکاز نوٹس داخل دفتر کر دئیے۔اس کے علاوہ ریجن بھر کے ڈی پی او ز کی جانب سے دی گئی سزاؤں پر اپیل کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران بھی پیش ہوئے جن کی اپیلز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اور ان کو سن کر آر پی او نے موقع پر احکامات سنائے۔آ ر پی اونے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں رکاو ٹ بننے والے اور بلاوجہ معزز شہریوں کو تنگ کرنے والے پولیس افسران و اہلکار وں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں۔اپنے کردار اور ٹرن آؤٹ کو ٹھیک کریں تاکہ عوام کی نظروں میں پولیس کا امیج بہتر ہو سکے۔اچھے،محنتی اور ایماندار  افسران محکمہ کے لئے عزت اور نیک نامی کا باعث بنتے ہیں اور جبکہ اس کے برعکس برا کام اور فرائض میں غفلت برتنے والے نا صرف محکمہ کیلئے بدنا می کا باعث بنتے ہیں بلکہ وہ اپنی آخرت بھی خراب کرتے ہیں۔اپنی ڈیوٹی اللہ تعالیٰ کی مخلوک کی خدمت کے جذبہ سے سرشارہو کر ادا کریں۔تھانہ میں آنے والے تمام شہریوں باالخصوص بوڑھوں،خواتین اور بچوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں۔آر پی او نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اسی لیے ایس ڈی پی اودفاتر،تھانہ اور چوکیوں پر ملازمین اور آنے والی عوام کیلئے پانی کا مناسب انتظام کریں۔

سماعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -