حافظ جمال روڈ پر سیوریج لائن بند، گھروں میں پانی داخل، احتجاج
ملتان(سپیشل رپورٹر)ا فشار چوک مچھلی مارکیٹ سے دولت گیٹ چوک اور حافظ جمال روڈ پر 54 انچ سائز کی سیوریج لائن کی بری طرح بندش پر واسا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کاتی مار روڈ، آغا پورہ، دہلی گیٹ، شریف پورہ اور حافظ (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
جمال روڈ کے دونوں اطراف کے علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل شدت اختیار کر جانے کی اطلاع ملتے ہی بدھ کی شام کو ہی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے سیوریج نارتھ، سنٹرل ڈویژنوں اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کے تمام افسران کو ٹیموں اور مشینری سمیت موقع پر طلب کر لیا اور بندش کو دور کرنے کیلئے بلا تعطل اقدامات شروع کر دیئے گئے شہری علاقوں میں نکاسی آب کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر نے افشار چوک کا دورہ کیا اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڑو بس پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران افشار چوک تا دولت گیٹ اور حافظ جمال روڈ کی 54 انچ سائز کی سیوریج لائن کو میڑو روٹ سے نہ ہٹانے کی وجہ سے متعدد مین ہولز پر پلرز تعمیر دیئے گئے جس سے حافظ جمال روڈ کے اطراف کے علاقوں میں نکاسی آب کا نظام میٹرو کی تعمیر کے فوری بعد سے ہی درہم برہم ہوگیا ہے اور واسا پچھلے کئی سالوں سے ان علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل میں شدت کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے اور اب بھی انہی مین ہولز کے دب جانے خصوصاً افشار چوک سے دولت گیٹ چوک تک دبائے گئے مین ہولز کی وجہ سے کاتی مار روڈ، محلہ کاشی گر، دہلی گیٹ، آغا پورہ، حافظ جمال روڈ، شریف پورہ کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور اب شہریوں کو فوری ریلیف کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر کو عارضی ریلیف کے لیے تیار کیے گئے پلان کے مطابق روٹ کا معائنہ بھی کروایا بعد ازاں سیوریج نارتھ اور سنٹرل ڈویژن کی ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ متبادل سیوریج لائن کو آپریشنل کرنے کے لیے شب بھر آپریشن جاری رکھا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال تمام رات آپریشن کی مانیٹرنگ کرتے رہے آخری مین ہول والا پورشن بھی بند ہونے پر ڈسپوزل پمپ نصب کیا گیا مگر متبادل سیوریج لائن میں بھی پانی اوور فلو ہونا شروع ہوگیا جس پر ایم ڈی واسا نے افشار چوک پر ہی پمپ نصب کرنے کا حکم دیا قبل ازیں سیوریج لائن بند ہونے سے گندہ پانی شہروں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس پر انہوں نے والا کیخلاف شدید احتجاج کیا۔
احتجاج