انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے بائیکو  کی آئل سپل رسپانس ٹیم کو سرٹیفائیڈ کردیا

 انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے بائیکو  کی آئل سپل رسپانس ٹیم کو ...

  

ملتان(پ ر)انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن  (IMO)  نے بائیکو کی آئل سپل رسپانس (OSR) ٹیم کوLevel-II اور(بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

 Level-III  کی پیشہ ور تربیت اور سرٹیفکیشن کے حصول کیلئے  سرٹیفائیڈ کیا ہے۔بائیکو پاکستان کی واحد آئل کمپنی ہے جس کے پاس تیل کے  بہاؤ سے نمٹنے کی صلاحیت کی حامل تجربہ کار اور پرعزم آئل سپل رسپانس ٹیم موجود ہے۔  اظفر سعید بیگ، وائس پریذیڈنٹ، بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا”یہ کامیابی نہ صرف بائیکو کے سیفٹی کیلئے عزم کی عکاس ہے بلکہ پاکستان کی واحد آئل ریفائنری  کے طور پر ہماری حیثیت کو تقویت بخشتی ہے جو تیل کے رساؤسے موثر انداز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر لیس ہے۔ ہم کمپنی افرادی قوت کی پیشہ ور تربیت اور استعداد کار میں اضافہ کیلئے سینٹر فار ایکسلنس قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  جدت بائیکو کے فلسفہ کا ایک لازمی جزو ہے۔ بائیکو پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے بلوچستان کے ساحل سے  دور15 کلومیٹر  گہرے سمندر میں اپنا خود کا سنگل پوائنٹ مورنگ (SPM) قائم کیا جو تیرتا ہوا مائع بندرگاہ ہے۔ بائیکو کا   SPM 2012 سے محفوظ انداز میں  آپریٹ کررہا ہے جس نے آج کی تاریخ تک  15 ملین ٹن خام آئل درآمد کیا اور ابھی تک آئل کے بہاؤ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ایس اپی ایم شدید ترین بارشوں میں بھی آپریٹ کرتا ہے  جسے اس  پہلے اس علاقہ میں آپریٹ کرنا نا ممکن سمجھا جاتا تھا۔ بائیکو کے ایس پی ایم میں انتہائی تجربہ کار عملے تعینات ہے جو چوبیس گھنٹے متحرک رہتا ہے۔ یہ عملے میرین سیکٹر میں  انتہائی پیشہ وارانہ اور متنوع تجربے اور آئل سپل رسپانس  میں اعلیٰ مہارت رکھتا ہے۔بائیکو پاکستان کی واحد کمپنی ہے جس کے پاس ٹیئر 3 آئل سپل رسپانس کی صلاحیت موجود ہے۔ پاک بحریہ اور OSRL (دنیا کی نمایاں آئل سپل رسپانس کمپنی) کے ساتھ ہنگامی انتظامات کے ساتھ بائیکو Tier-IIاور Tier-III سطح کے تیل کے بہاؤ سے نمٹ سکتی ہے۔ بائیکو کے بارے میں بائیکوپٹرولیم پاکستان (بی پی پی ایل)پاکستان کی ابھرتی ہوئی توانائی کمپنی ہے، جو تیل صاف کرنے، پیٹرول مارکیٹنگ، کیمیکلز کی تیاری اور پیٹرول کی نقل و حرکت کے مختلف کاروباروں میں مصروف ہیں۔ کمپنی  ملک میں توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے اپنے  مقصدکے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ 

 انٹرنیشنل میری ٹائم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -