3افراد قتل، کرنٹ لگنے سے 2نوجوان جاں بحق، نہر میں گرکرلڑکی چل بسی 

3افراد قتل، کرنٹ لگنے سے 2نوجوان جاں بحق، نہر میں گرکرلڑکی چل بسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 حاصل پور، ترنڈہ محمد پناہ، محسن وال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ(نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار، بیورو رپورٹ) 2بچیوں سمیت3افراد کو قتل کردیا گیا کرنٹ لگنے سے دو نوجوان جاں بحق نہر میں گر کر18سالہ لڑکی چل بسی تفصیل کے مطابق   تھانہ سٹی کی حدود چک 65 فتح میں نابالغ7 سالہ میوش نامی بچی کی لاش گھر سے برآمد تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔حاصل پور تھانہ سٹی کی حدود چک (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
65 فتح میں نابالغ 7 سالہ میوش نامی بچی کی لاش محمد حسین عرف کالی پڑھیار کے گھر سے مردہ حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے لڑکی کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے مبینہ طور پربداخلاقی کے بعد قتل کیا گیا بچی کے والد عمران بلوچ کا کہنا ہے کہ بچی کل شام کو پانی بھرنے کے لئے گئی تو گھر واپس نہیں آئی پولیس نے محمد حسین عرف کالی پڑھیار اور ان کے بیٹوں کو گرفتار کر لیا ہے  اس واقع کی تفتیش جاری ہے انویسٹی گیشن اور فرانزک رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ کیا واقع پیش آیا ہے  ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا پولیس کا موقف۔ ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی موضع کنجکی والہ میں امتیاز نامی شخص اپنے برادر نسبتی غلام مصطفےٰ گاذر کی 9 سالہ بیٹی نیشا کو باغ سے آم توڑنے کے بہانے سے باغ لیجا کر اس کی دو ماسہ کی طلائی بالیاں اور چاندی کی پازیبیں اتار لیں لڑکی کے شور وایلہ اور گھر بتلانے کر خوف میں لڑکی کو قتل کر ڈالا اور لڑکی لاش کماد کی فصل میں پھینک دی لڑکی شام تک گھر نہ آنے پر گھر والوں کو تشویش ہوئی تو گھر والوں کے ہمراہ رات بھر لڑکی تلاش کرواتا رہا صبح کسی کے بتانے پر کہ اس نے لڑکی امتیاز کے ساتھ دیکھی تھی پوچھ گچھ کرنے پر ملزم امتیاز نے نشاء کے قتل کا اعتراف کیا اور انہیں کماد کی فصل میں لے گیا جہاں اس نے نشاء کی لاش پھینکی تھی جہاں گیدڑ نشاء کی لاش نوچ نوچ کر کھا چکے تھے اطلاع ملنے پر ہولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ نشاء کی لاش کی باقیات تحویل میں لے کر میڈیکل رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں اور ملزم امتیاز کو گرفتار کر کے تفتیش کی جس پر اس نے بتایا کہ اس نے اپنے مخالفین کو پھانسنے کیلئے نشاء کا قتل کیا اور بالیاں صرافہ بازار فروخت کرنے کا اقرار کیا جس پر پولیس نے فروخت شدہ بالیاں صرافہ بازار کے دکاندار نے برآمد کرلیں وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی لیاقت پور دستگیر خان لنگاہ بھی موقع پر پہنچے اور بچی کے والد کو انصاف کی فراہمی اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی میاں چنوں کے نواحی گاؤں 108پندرہ ایل میں ملزم غلام رسول نے اپنے والد کو تشدد کرکے قتل کردیا،پولیس چھب کلاں نے ملزم کو گرفتارلیا،پولیس نے بتایا کہ تاحال اصل وجہ سامنے نا آسکی،ملزم سے تفتیش جاری ہے،جبکہ ملزم نے اپنے والد حق نواز کو تشدد کرکے قتل کیا ہے،مقتول کی پوسٹمارٹم کے رپورٹ آنے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔  بستی سندھی کے رہائشی  اعجاز جٹ کباڑیہ  کا بیٹا،معروف کباڑیہ محمد شفیع کا بھتیجا 18سالہ محمد عمرجو کہ کیپکو پل پر کباڑ خانہ کے کارخانہ میں کام کررہا تھا کہ کام کے دوران اسے بجلی کا کرنٹ لگا جوکہ موقع ہی جاں بحق ہو گیا۔ خان گڑھ میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق، محلہ نئی بستی نزد رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ میں سجاد ولد دلدار عرف دارا نامی 17 سالہ نوجوان اپنے ہمسائے کے گھر میں کیبل نیٹ ورک کی تار ٹھیک کر رہا تھا کہ اسے زور دار کرنٹ لگا۔ تار اس کے دل والی سائیڈ میں پیوست ہو گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، متوفی کی نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اظہار افسوس کیا ہے،   رنگپور کینال میں اٹھارہ سالہ لڑکی گر کر جاں بحق، ایک لڑکی جس کی عمر تقریبا 18 سال تھی اڈہ کھجی والا پر کپڑے دھوتے ہوئے رنگپور کینال میں جا گری،جس کی نعش مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت نکال لی۔مقامی افراد کے مطابق ریسکو 1122 کے اہلکار ایک گھنٹہ  کے بعد موقے پر آئے جن کے پاس لاش نکالنے کیلئے کوئی حفاظتی انتظامات نہ تھے۔ مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ریسکو 1122 رنگپور میں سہولیات کا فقدان ہے اس کو پورا کیا جائے۔
حادثات