بیرون ممالک جانے والے افراد اور حاجیوں کو فائزر ویکسین نہ لگانیکا فیصلہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں اور حاجیوں کو کورونا وائرس کی فائزر ویکسین نہیں لگائی جاسکے گی۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کوویکس معاہدہ آڑے آگیا ہے جس کے تحت فائزر ویکسین صرف کم قوت مدافعت والوں کو لگ سکتی ہے اور یہ ویکسین بیرون ممالک کام،تعلیم اور حج پر جانے والوں کو نہیں لگ سکے گی۔ حکام کاکہنا ہے کہ حکومت نے فائزر صرف کم قوت مدافعت والے افرادکو لگانے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ کوویکس کے ساتھ معاہدیکو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہیکہ پاکستان کوویکس معاہدے کی پاسداری کرنیکا پابند ہے،فائزر ویکسین کم قوت مدافعت والے افراد کو ہی لگائی جائے گی جب کہ دائمی امراض کے شکار افراد بھی ویکسین لگواسکیں گے۔
فائزر ویکسین