بجٹ میں سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے پہلے سے زیادہ فنڈز رکھے جائینگے: عثمان بزدار

  بجٹ میں سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے پہلے سے زیادہ فنڈز رکھے جائینگے: عثمان ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر،آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2021-22 کے ترقیاتی پروگرام کا فوکس سماجی شعبوں اور پسماندہ علاقوں کی پائیدار و یکساں ترقی پر ہوگا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں میں علاقائی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ منصوبوں کے حوالے سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کی گئی ہے اور یکساں ترقی کے ویژن کے تحت ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیاہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کو شروع کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں کے آغاز سے صوبے کے عوام کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔ پنجاب کے ہر علاقے کو اس کا حق دیں گے۔جاری سکیموں کو بروقت مکمل کر نے کے ساتھ نئے منصوبے بھی شروع کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے نئے مالی سال 2021-22ء کا بجٹ عوام کی امنگوں کا ترجما ن ہوگا۔ وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور ایسے اقدامات کریں گے جن سے وسائل میں اضافہ ہواورعام آدمی کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے گا۔حقیقت پسندانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کے عوام کی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔پنجاب میں خوشحالی اور ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ سماجی شعبے کی بہتری کیلئے نئے اقدامات کریں گے، سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے مخالفت برائے مخالفت میں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست کی۔ عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا کے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ مایوس اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی۔ اپوزیشن کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ھے۔ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار زراعت پر خصوصی کمیٹی قائم کی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران  باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں جاری میگا پروجیکٹس اور آئندہ بجٹ پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا آئندہ بجٹ عوام اور کسان دوست ہو گا۔ اس موقع پر  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ھے۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار زراعت پر خصوصی کمیٹی قائم کی- انہوں نے کہا مڈل مین کے کردار کا تدارک اور کسان کو سستے داموں کھاد بیج کی فراہمی سے کسان خوشحال زرعی پیداوار میں اصافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کمیٹی نے کسانوں کو رعائتی نرخوں پر قرضہ جات کی فراہمی کی سفارش کی گئی ھے۔ پنجاب میں گندم کی بمبر فصل پر پنجاب حکومت کو سراہا۔ 

عثمان بزدار

جامکے چٹھہ (نمائندہ پاکستان) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا بذریعہ ہیلی کاپٹر ہیڈ قادر آباد بیراج کا اچانک دورہ،مون سون کی بارشوں کے پیش نظر محکمہ اریگیشن کے افسران کو بریفنگ اور الرٹ رہنے کا حکم دیا علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب نے بیراج کا وزٹ کیا اور قادر آباد کالونی میں سوئی گیس کی فراہمی سیوریج  قادر آباد روڈ کی از سر نو تعمیر کے علاوہ کالونی میں دیگر گلیوں کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر ڈی سی محمد  نورش حافظ آباد،ڈی پی او رانا محمد معصوم,ایکسین غلام رسول ایس ڈی او رانا عبدالستار کے علاوہ ضلعی انتظامہ بھی موجود تھی اس موقع پر  وہاں پر موجود لوگوں سے دوران خطاب کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل کے حل ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کو مسائل فری صوبہ بنا کر دم لوں گا مسلم لیگ ن کی حکومت نے کمیشن کرپشن اور لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

دورہ

مزید :

صفحہ اول -