پاکستان انسداد انسانی سمگلنگگ و منشیات کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرے: امریکہ

پاکستان انسداد انسانی سمگلنگگ و منشیات کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرے: ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان کیلئے امریکی وزارت خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری لیسلی وی ویگیوری نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ دو طر فہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں ملوث مجرم عمر شیخ، انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام سے متعلق اقدامات و دیگر ا مور پر گفتگو کی گئی۔ امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہا انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کیلئے پاکستان کی حالیہ کوششوں کو سراہتے، کاروائی کو مزید تیز کرنے کے خوا ہشمند ہیں۔ وزیر داخلہ ے کہا انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت نے دو نئے قوانین نافذ کیے ہیں،امید ہے نئے قوانین پاکستان میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے بہت مددگار ثابت ہونگے۔انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ بھی بہت موثر ثابت ہورہی ہے۔ پاکستان نے گذشتہ برس انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ہزار سے زا ئد افراد کو گرفتار کیا۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،قانون کے مطابق سزائیں پائیں گے۔امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہا انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ (INL) مختلف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو معاونت فراہم کررہا ہے، امید ہے منشیات کے خاتمے کے قوانین میں اصلاحات کیلئے ادارے کی معاونت کارگر ثا بت ہوگی۔وزیر داخلہ نے کہا پاکستان میں منشیات کنڑول کے حوالے سے سخت ترین سزائیں موجود ہیں، تاہم انسدادمنشیات کے حوالے سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے بتایا ڈینئیل پرل کیس میں ملوث عمر شیخ کی رہائی کے معاملے کو امریکہ بہت سنجیدگی سے دیکھتاہے۔ وزیر داخلہ نے کہاعمر شیخ کی رہائی کیخلاف سند ھ اور وفاق کی اپیلیں دائر ہوچکی ہیں، سپریم کورٹ میں کاروائی مسلسل جاری ہے، حتمی فیصلے کی روشنی میں عمر شیخ کے معاملے کو دیکھا جائیگا۔ امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہا عمر شیخ کی رہائی کیخلاف حکومتی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

امریکہ 

مزید :

صفحہ اول -