توہین عدالت سے بچنے کیلئے الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت یقینی بنانا ہو گی: صدر مملکت 

توہین عدالت سے بچنے کیلئے الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت یقینی بنانا ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے توہین ِ عدالت سے بچنے کیلئے انتخابات میں آئی ووٹنگ سے بیرون ملک مقیم پا کستانیوں کی شرکت یقینی بنانا ضروری ہے،متعلقہ ادارے الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد تقریباً 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کیلئے انتظامات کریں۔صدر عارف علوی کی زیرِ صدارت آئی ووٹنگ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر آئی ٹی، سید امین الحق، وزیر سائنس، سینیٹر شبلی فراز،مشیر پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان، چیئرمین نادرا اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ صدر مملکت نے کہا انتخابات میں آئی ووٹنگ سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے قابل بنانے کیلئے رجسٹریشن جلد شروع کرنیکی ضرورت ہے۔اوور سیز پاکستانیوں کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ابھی تک ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں ملی۔ توہین ِ عدالت سے بچنے کیلئے انتخابات میں آئی ووٹنگ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شرکت یقینی بنانا ضروری ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ریکارڈ ترسیلات زر سے ملکی معا شی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انتخابی اصلاحات کا عمل الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ اور بنیادی ذمہ داری ہے۔ حکومت الیکشن کمیشن کی استعداد کاربڑھانے کیلئے صرف رہنمائی اور تکنیکی مدد فراہم کرنا چاہتی ہے، پروٹو ٹائپ ای وی ایم 14 جولائی کو الیکشن کمیشن کو پیش کی جائیگی۔ اس موقع پر بابراعوان نے کہا سمندر پار پاکستانیوں میں رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں آگاہی کیلئے تشہیری مہم شروع کرنیکی ضرورت ہے۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -