وزیراعظم کا عوام کومشکلات سے نکالنے کا مشن جاری: فردوس عاشق

        وزیراعظم کا عوام کومشکلات سے نکالنے کا مشن جاری: فردوس عاشق

  

  راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا عوام کو مشکلات سے نکالنے کا مشن جاری  ہے اور ان کی قیادت میں ملک میں معاشی اقتصادی انقلاب برپا کرنے کے لئے دور رس نتائج کے حامل منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں سیالکوٹ چیمبرز آف، کامرس کے صدر قیصر بریار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کاروباری برداری وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کی معترف یے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس ملک کے عوام مسائل عمران خان ہی حل کریں گے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم کا عوام کو مشکلات سے نجات کے لیے مشن بھرپور جدوجھد کے ساتھ جاری ہے پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز نے اس موقع پر میڈیا  کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ سیالکوٹ میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر نے پارٹی جوائن کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معاشی انڈی کیٹرز پر اعتماد درست سمت کا اشارہ ہے پاکستان نے اس انڈیکیٹر ز سے آگے بڑھنا ہے چوہدری اعجاز نے کہا کہ پی پی 8 3حلقہ ضلع سیالکوٹ سے قیصر برار پی ٹی آئی کی طرف سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے انکا کے وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں ملکی معیشت میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سیالکوٹ میں 30 فیصد اقتصادی ترقی ریکارڈ کی گئی ہے کی سربراہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا انہوں نے کہا کہ وہ انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گے اور عوامی خدمت کے لیے  پاکستان تحریک انصاف کے مشن کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 

فردوس عاشق 

مزید :

صفحہ اول -