فردوس عاشق نے مندوخیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

فردوس عاشق نے مندوخیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے قادر مندوخیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔ہرجانے کا نوٹس ایڈووکیٹ ارحم طارق بٹ کے توسط سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں لائیوپروگرام میں بدسلوکی، ہراساں کرنے اور الزامات لگانے کامعاملہ اٹھایا گیا ہے۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ قادرمندوخیل 14روز میں فردوس عاشق اعوان سے غیرمشروط معافی مانگیں اگر معافی نہ مانگی گئی توہتک عزت آرڈیننس2002 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔نوٹس کے مطابق بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات لگائے گئے جن کاحقیقت سے تعلق نہیں ہے۔
فردوس عاشق 

مزید :

صفحہ اول -