سندھ سے پانی کی منصفانہ تقسیم کے معاملے پر پنجاب نے ٹیمیں تشکیل دیدیں 

    سندھ سے پانی کی منصفانہ تقسیم کے معاملے پر پنجاب نے ٹیمیں تشکیل دیدیں 

  

 لاہور(آئی این پی)پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے معاملے پر پنجاب نے 12رکنی ٹیمیں تشکیل دے دیں،یہ ٹیمیں گدو،سکھر،کوٹری،تونسہ، پنجند، چشمہ اور  رسول بیراجوں اورکینال پرپانی کاریکارڈمرتب کر رہی ہیں۔ترجمان محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق محکمہ آبپاشی نے ایگزیکٹو انجینئر کی زیر نگرانی 3ٹیموں کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔یہ ٹیمیں مختلف مقامات پرپانی کی آمداور اخراج کاریکارڈمرتب کر رہی ہیں،ترجمان کے مطابق ان ٹیموں نے 8جون سے کام شروع کیاجو 20جون تک جاری رہیگا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق سندھ نے نہ ٹیمیں تشکیل دیں اور نہ ہی شیڈول جاری کیا،سندھ کی طرف سے ٹیمیں تشکیل نہ دینے سے ارسا کو پھرمشکلات کا سامنا ہے۔

 ٹیمیں تشکیل 

مزید :

صفحہ اول -