پنجاب میں متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری  

  پنجاب میں متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری  

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر محمد ظفر اقبال کو گریڈ20میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل کچی آبادیز پنجاب،ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ پنجاب محمد الیاس گل کوریگولر بنیادوں پر گریڈ20میں ترقی دے کر اسی آسامی پر کام جاری رکھنے،ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف)ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب محمد انس اقبال کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ،ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل آباد ضمیر حسین کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ننکانہ صاحب،سیکشن آفیسر (سروسز)محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی جنوبی پنجاب سید عثمان منیر بخاری کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ محمد اسد علی کو ایس اینڈ جی اے ڈی کے ایڈ منسٹریشن ونگ رپورٹ کرنے،اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر کو اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ،تقرری کے منتظر محمد ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر روجھان،تقرری کے منتظر آصف حسین کو اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور،کلیکٹر(کنسولیڈریشن)احمد جاوید چیمہ کو ڈیپوٹیشن پر کولونائزیشن آفیسر Iچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپوراسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ محسن اقبال کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ایڈ منسٹریشن ونگ رپورٹ کرنے،اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال (سرگودھا)محمد جمیل کو اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ، سیکشن آفیسرا یمپلی منٹیشن اینڈ کوارڈی نیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی محمد عثمان جلیس کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل)کمشنرز آفس لاہورجبکہ سیکشن آفیسر اطلاعات و ثقافت محمد شکیب سرور کے سکشن آفیسر جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ تبدلی کے آرڈر منسوخ کر دئیے گئے۔

 تقرر و تبادلے

مزید :

صفحہ اول -